حیدرآباد۔7نومبر(اعتماد نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے حلقہ
وارناسی کا دورہ کیا۔ مودی کا اس حلقہ سے انتخاب کے بعد انکا یہ پہلا دورہ
ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے حلقہ پارلیمنٹ کے ایک موضع جیہ پور کی ترقی
کا حلف لیا۔ چنانچہ آج انہوں نے اس موضع کے ایک عوامی جلسہ
سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ وہ ایک ‘ سیوک ‘‘ کی حیثیت سے یہاں حاضر ہوئے ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ جیہ پور موضع کو آدرش گاؤں بنایا جائیگا۔ اور اس علاقہ کی ترقی کی
ذمہداری وہ لے رہے ہیں۔ وارناسی میں انکی آمد پر وزیر اعلی اتر پردیش
اکھلیش یادو ‘ اتر پردیش گورنر نے انکا استقبال کیا۔